اوتھل:
بلوچستان میں دورویہ سٹرک نہ ہونے کی وجہ سے شاہراہ پر موت کا رقص جاری، کراچی سے پکنک منانے کیلئے کنڈملیر جانے والی کار مکران کوسٹل ہائی وے پر الٹ گئی، دوبہنیں موقع پر جاں بحق، ایک 3 سالہ بچی شدید زخمی.
تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی سے پکنک منانے کیلئے جانے والا ایک خاندان جنکی کارنمبر885.BJQتیز رفتاری کے باعث مکران کوسٹل ہائی وے پر ہنگول کے مقام پر الٹ گئی۔ جسکے نتیجے میں کار سوار دو بہنیں سیدہ نازیہ بنت کاشف اور سیدہ سمیرا بنت کاشف موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں اور ایک تین سالہ بچی صوبیہ بنت کاشف شدید زخمی ہوگئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی بیسک ہیلتھ یونٹ لیاری کی ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں وزخمی ہونے والی بچی کو فوری طورپر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا جہاں پر ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں اور زخمی ہونے والی بچی کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کردیا گیا.
واضح رہے کہ کارمیں چھ افراد سوار تھے جن میں سے تین معجزانہ طورپر بالکل محفوظ رہے بلوچستان میں دورویہ روڈ نہ ہونے کی وجہ سے اورمکران کوسٹل ہائی وے اور آرسی ڈی شاہراہ سنگل ہونے کے باعث یہ دونوں شاہراہیں خونی شاہراہیں بن چکی ہیں جہاں پر آئے روز حادثاث ہوتے رہتے ہیں اور کئی قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔
Source: Daily Azadi Quetta
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.