تربت:
نیشنل پارٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامی افسران کی جانبداری نے تربت بلدیاتی انتخابات کے عمل کو متنازعہ بنا دیا ہے۔ پارٹی بیان میں کہا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر تابش بلوچ کی جانبداری نے الیکشن کمیشن کے غیر جانبدارانہ اقدامات کو بھی مشکوک بنا دیا- نیشنل پارٹی کسی کو بھی یہ اجازت نہیں دیتا کہ وہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کریں اور حکومتی اشاروں پر اپوزیشن کے امیدواروں کو بغیر کسی معقول وجہ کے نامزدگی فارم کو مسترد کردیں۔
بیان میں الیکشن کمیشن اور ضلعی ذمہ دار انتظامیہ کو متنبہ کیا گیا کہ اگر انھوں نے آر او تربت کے جانبدارانہ اقدامات کا نوٹس نہیں لیا تو نیشنل پارٹی راست اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگئی۔ الیکشن کمیشن کیچ و بلوچستان اور بلوچستان انتظامیہ کو اس جانبدار افسران کے خلاف فوری طور پر اقدام اٹھا کر اس کے غیر آئینی اقدامات کو مسترد کرتے ہوئے تمام امیدواروں کے نامزدگی فارمز کو قبول کریں اور یہ عوام پر چھوڑیں وہ کسے قبول اور کسے مسترد کرتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ اگر انتظامیہ کے ذمہ داران نے اسسٹنٹ کمشنر تابش کے اقدامات کو کالعدم قرار نہیں دیا تو نیشنل پارٹی اپنا جمہوری و سیاسی حق ادا کرنے پر مجبور ہوگا۔