پنجگور:
نیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں ضلع پنجگور سمیت اکثر علاقوں میں صوبائی وزراء مشیروں کی حمایت یافتہ پارٹی ورکرز کی ضلعی انتظامیہ کے دفتروں موجود ہے اور تمام ضلعی معاملات چلارہے ہیں موجودہ ضلعی انتظامیہ کی موجوودگی میں بلدیاتی الیکش کا انعقاد نے خود بلدیاتی الیکشن کو مشکوک بنا کرعوام کی انکھوں میں دھول جھوکنے کی کوشش کی جارہی ہے پنجگور میں موجودہ کچن ضلعی انتظامیہ نے الیکشن سے قبل سرکاری پارٹی کو کامیاب بنانے کیلئے نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ریجیکٹ کررہاہے۔
ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان حکومت کے وزراء و مشیر برائے راست مداخلت کرکے بلدیاتی انتخابات کو اپنے حق میں استعمال کررہے ہیں اور سرکاری وسائل کا بے دریخ استعمال اور اسکیمات کے وعدے کئے جارہے ہیں یہاں تک پنجگور جیسے سرحدی علاقے میں ضلعی انتظامیہ کے سربراہاں سرکاری پارٹی کے لیڈران کے ہمراہ ٹوکن اور اسٹیکر بھی تقسیم کررہے ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ الیکیشن کو شفاف اور غیر جانبدار بنانے کیلئے ضلع پنجگور کے انتظامیہ کو فورآ تبدیل کیا جائے نیشنل پارٹی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجگور سمیت مکران ڈویژن میں صوبائی حکومت کے صوبائی وزراء مشیروں سمیت انکی تعینات کردہ ضلعی انتظامیہ کی بلدیاتی انتخابات میں مداخلت سرکاری وسائل کی بے دریخ استعمال کا نوٹس لیکر بلدیاتی انتخابات کو شفاف بنانے میں اقدامات کریں اور اپنی بااختیار الیکشن کمیشن آف پاکستان کا ثبوت دیں ورنہ عجلت اور جلد بازی میں بلدیاتی انتخابات کے اعلان نیشنل پارٹی سمجھتی ہے کہ یہ انتخابات صرف صوبائی حکومت میں شامل وزراء مشیروں کو نوازنے کا ایک حربہ ہے اور باقاعدہ اعلان کیا جائے کہ موجودہ بلدیاتی الیکشن صرف اور صرف بلوچستان حکومت میں شامل وزراء اور مشیروں کے لیے ہیں اور بلوچستان کے عوام موجودہ بلدیاتی الیکشن سے دور رہیں۔
ترجمان نے کہا کہ ایک بار پھر صوبائی حکومت عوام دوست جماعتوں کو بلدیاتی الیکشن سے دور کرکے من پسند لوگوں کو نوازنے کا منصوبہ بندی کررہا ہے اور خامخواہ عوام اور سیاسی جماعتوں کو دست وگریبان کرنے کی سازش ہے اگر بلدیاتی الیکشن کوصاف وشفاف بنانے میں الیکشن کمیشن سنجیدہ ہے تو فوری طور پر پنجگور سمیت مکران ڈویژن کے انتظامی سیٹپ کو تبدیل وزراء اور مشیروں کی مداخلت سرکاری وسائل کی استعمال پر پابندی لگا کر نیشنل پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی خدشات اور تحفظات دور کرکے بلدیاتی الیکشن کو شفاف بنائے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.