تربت :
تربت پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اسکول ٹیچر عبدالرؤف برکت کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کرکے تمام زمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مذکورہ واقعہ ہفتے کے روز ملک آباد تربت میں پیش آیا جب عبدالرؤف کو مقامی علماء کے جرگے میں مبینہ توہین رسالت کے الزام کی صفائی دینے کیلئے طلب کرلیا گیا تھا، جرگہ کے مقام کے قریب انہیں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر قتل کردیا۔
عبدالرؤف کیےبہیمانہ قتل کے ردعمل میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے سخت مذمت کی گئی،سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمزپراس بہیمانہ قتل کے خلاف شدیدردعمل کااظہارکیاگیاجوتاحال جاری ہے اور کیچ میں اس نوعیت کے واقعے کو تشویشناک قرار دیا جا رہا ہے۔