سابق وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاہے کہ آئین میں ہرکسی کے کام کا تعین ہے اگر ڈرائیور زمینداری اور زمیندار سرحد کا دفاع کرے تو کس طرح ممکن ہے ؟ میرعبدالقدوس بزنجو نہ خود کھاتاہے کسی کو کھانے دیتاہے بلکہ سوتا رہتاہے ہفتہ 10دن میں اسمبلی ختم ہورہی ہے دیکھتے ہیں کہ کون کامیاب ہوتاہے کون وزیر کون ضمیر ،کون خمیر اور کون بے روزگار ہوگایہ حالات بتائینگے ،وڈھ معاملے پر جب دونوں فریقین کی جانب سے باقاعدہ اختیاردیاجائے گا تو اس حوالے سے جرگہ تشکیل دیاجائے گا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہاکہ وڈھ میں امن ہے اور دونوں فریقین نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا امن کے قیام کیلئے ہم نے سرداراسد اللہ مینگل اور میرشفیق مینگل سے گزارش کی ہے دونوں طرف سے چار نمائندے لئے سینیٹرمولانافیض محمد کوسرپرست اور غلام سرور موسیانی کو کنونیئر مقرر کیا کمیٹی کی تشکیل کی گئی تاکہ وہ معاملات کو افہام وتفہیم کے ساتھ آگے چلائیں جب سرداراخترجان مینگل وڈھ آئیںگے توہم دوبارہ جائیںگے جہاں تمام چھوٹے بڑے معاملات کو کمیٹی کے ذریعے ایڈریس کیاجائے گا۔
انہوں نے کہاکہ جب دونوں فریقین کی جانب سے باقاعدہ اختیاردیاجائے گا، تو اس حوالے سے جرگہ تشکیل دیا جائے گا، ایک بہت بڑا سانحہ رونما ہونے والا تھا اس سانحہ سے بچنے کیلئے غیرمعینہ مدت تک کیلئے جنگ بندی کا اعلان کیا گیا ہے، امید ہے کہ جرگہ اپنی کارروائی شروع کریگی تو سیز فائر رہے گی ، سب چاہتے ہیں کہ علاقے میں امن قائم ہوں لوگ روزگار والے ہیں وہ نہیں چاہتے کہ امن وامان کی صورتحال خراب ہوں۔
انہوں نے کہاکہ انتخابات میں حصہ لوں گاپاکستانی سیاست کومدنظررکھتے ہوئے کہاتھا کیونکہ اسٹیبلشمنٹ کی ہرجگہ مداخلت ہے مستونگ کے بلدیاتی انتخابات میں بھی مداخلت کی گئی ہے ،آئین کے مطابق اگر کسی کو کوئی کام ملے تو وہ اپنا کام کرے ،سیاستدان سیاست،زمیندار زمینداری ،ڈرائیور بس چلائیں زمیندار کس طرح سرحد کا دفاع کرے تو یہ کس طرح ممکن ہے ؟
انہوں نے کہاکہ جام کے گن گانے والوں نے جام میں چھرا گھونپا ،میرعبدالقدوس بزنجو نہ خود کھاتاہے نہ کسی کو کھانے دیتاہے بلکہ سوتا رہتا ہے ہفتہ 10دن میں اسمبلی ختم ہورہی ہے دیکھتے ہیں کہ کون کامیاب ہوتاہے کون وزیر کون ضمیر ،کون خمیر اور کون بے روزگار ہوگا یہ حالات بتائینگے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.