مشکے آواران جھاؤ طوفافی بارشوں کی وجہ سے ضلع کا ملک کے دوسرے شہروں سے زمینی رابطہ منقطع، راشن کی شدید قلت، عوام شدید مشکلات سے دوچار۔
بی این پی مینگل ضلع آواران کے ضلعی جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد شاہوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مشکے آواران جھاؤ کے لوگ غربت اور زندگی کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے وزیراعلیٰ بلوچستان کے حلقہ انتخاب مشکے آواران جھاؤ کا دوسرے علاقوں سے حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، سڑکیں مکمل ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشکے آواران جھاؤ کے لوگوں کے کئی گھر منہدم ہوگئے ہیں، لوگ آسمان تلے بے یار و مددگار ہیں کہ کوئی آکر ان کی مدد کرے لیکن کسی حکومتی ادارے اور شخصیت کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.