پولیس کے مطابق واقعہ قمبرانی روڈ پر پیش آیا جہاں ڈاکوئوں نے اسلحے کے زور پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے موٹر سائیکل پر سوار باپ اور بیٹے کو قتل کرکے فرار ہو گئے، لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاٗ کے حوالے کر دیا گیا۔
ورثاٗ نے احجاجا لاشیں رکھ کر فیض آباد چوک بند کر دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے تاہم پولیس کی یقین دہانی پر کچھ دیر بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔
دوسری جانب وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءاللہ لانگو نے قمبرانی روڈ پر موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت پر باپ بیٹے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ کو 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر نے کی ہدایت کر دی۔