کوئٹہ:
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں سیاست کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ پر امن جمہوری سیاسی کارکنوں کو خوف کے سائے میں رکھا گیا ہے۔ بلوچستان میں اظہار رائے آزادی پر پابندی اور سیاسی کارکنوں کو ماورائے آئین جبری طور پر گمشدہ کرنا تشویش ناک ہے- جس کی ہر فورم پر مزاحمت کریں گے۔
ترجمان نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ باڈی کے ممبر ڈاکٹر جمیل بلوچ سمیت دیگر سیاسی کارکناں کو بارکھان میں سیاسی امور کی بحالی کی سزا کےطور پر گمشدہ کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر جمیل کو 23 فروری میں اس وقت اغواہ کیا گیا جب وہ معمول کے مطابق اپنے میڈیکل اسٹور میں بیھٹے تھے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ماورائے عدالت آئین جبری گمشدگی کے شکار جمیل بلوچ نسیم بلوچ شاہزین بلوچ سمیت بلوچستان بھر سے جبری طور پر لاپتہ افراد کو رہا کیا جائے ۔