اسلام آباد:
بی این پی سربراہ اختر مینگل نےقومی اسمبلی میںوزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے کامیابی کے بعد ا کتاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی کامیابی سیاسی کارکنوں کی جیت ہے،میں آج تمام سیاسی جماعتوں دعوت دیتا ہوں ملکر آئین پر عمل درآمد کریں۔
انہوں نے کہا کہ پہلے ہم بلوچوں کو غدار کہا گیا،لیکن آج ایوان میں بیٹھے اکثریت کو غدار کہا گیا،میں آپ سب کو اپنے کلاس میں آنےپر ویلکم کرتا ہوں۔
انہوں نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر کارکنوں مبارکباد پیش کی۔