پاکستان بھر میں بلوچ طلباء کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ آبسر، تربت کے رہائشی اور ایرڈ یونیورسٹی راولپنڈی کے دوسرے سمسٹر کے طالب علم فیروز بلوچ ولد نور بخش کو 11 مئی 2022 کو راولپنڈی سے جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا-
دریں اثناء سوشل میڈیا میں گردش کرتی خبر کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی سے تعلق رکھنے والے سید محمد مری نامی بزرگ اپنے بیٹے کے ساتھ بکریاں بیچنے کے لیے دکی شہر جا رہا تھے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے انھیں گرفتار کر کے جبری لاپتہ کر دیا-