بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور زون کی جانب “مہرگڑھ لٹریری اینڈ ایجوکیشنل فیسٹیول” بوائز ڈگری کالج پنجگور میں منعقد کرنے جا رہی تھی لیکن مزہبی رجعت پسندانہ نظریے پر حامل مزہبی شدت پسندوں کی جانب پنجگور انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر پروگرام کو سبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش کی گئی اور پروگرام حال کو تالا لگایا گیا۔
اس تعلیم دشمن پالیسی کے خلاف بلوچ اسٹوڈنٹس نے پنجگور ڈگری کالج کے مین گیٹ کے سامنے دھرنا دیا گیا اور احتجاجََا بک اسٹال کے کتابوں کو مین روڈ پر رکھا گیا جہاں پنجگور کے طلباء و طالبات سمیت مختلف طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کرکے پنجگور انتظامیہ اور رجعت پسند مزہبی شدت پسند تنظیم جمیعت طلباء اسلام کے تعلیم دشمن کی شدید مزمت کی گئی۔
تعلیم دشمن عناصر کے رکاوٹ کے باوجود بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور زون کے ساتھیوں نے بوائز ڈگری کالج کے مین گیٹ کے سامنے پروگرام کو جاری رکھا، اور کتاب اسٹال بھی منعقد کی گئی۔
پروگرام میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے سی سی ممبر سنگت شہمیر بلوچ ، بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر سنگت حسیب بلوچ، ہمدرد فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین فرید عمر، بی ایس او کے سینئر ممبر فہد آصف، سیول سوسائٹی پنجگور کے رہنما صمد صادق، گرلز ڈگری کالج کے پرنسپل میڈم فرزانہ اپنے اسٹاپ کے ساتھ، عزت اکیڈمی پنجگور کے عہدیداروں، بلوچ طلبا اور دیگر مکاتب فکر کے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کرکے بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے ساتھیوں کے تعلیم دوست سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے پنجگور انتظامیہ اور مزہبی رجعت پسند تنظیم جمیعت طلباء اسلام اور پنجگور انتظامیہ کے تعلیم دشمن پالیسیوں کی مزمت کی گئی۔
پروگرام میں اسٹیج کی زمہ داری بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور زون کے صدر شاہ زیب بلوچ نے سمبھالا جبکہ بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر شکیل بلوچ، این ڈی پی کے سی سی ممبر شہمیر بلوچ، بی ایس ایف کے سی سی ممبر گل حسن بلوچ، بی ایس او کے سینئر رہنما فہد آصف بلوچ، بی ایس او کے سی سی ممبر حسیب بلوچ، سیول سوسائٹی پنجگور کے رہنما صمد صادق بلوچ، چیئرمین فرید عمر، تنویر نظر، زہیر زعمرانی نے خطاب کرکے کہا کہ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ پنجگور زون کے ساتھیوں نے ڈگری کالج کے مین روڈ کے سامنے پروگرام کو جاری رکھا، یقیناً اسٹوڈنٹس کی کامیاب جدوجہد بلوچ طلباء کے اندر شعور لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جمیعت بلوچ سماج کو پسماندہ رکھنے کے لئے مزہبی ہتھیار کو استعمال کرکے تعلیم دشمن پالیسیوں کا آغاز کرنا چاہتا ہے لیکن ہم تعلیم دشمن پالیسیوں کو کھبی کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمیعت کے ڈنڈہ بردار جھتوں نے ہمیشہ بلوچ اسٹوڈنٹس کو تعلیم سے دور رکھنے کے لئے پنجاب کے مختلف یونیورسٹیوں میں حملہ کی ہے۔ اب بلوچستان میں مزہبی رجعت پسند تنظیم کو ایک پالیسی کے تحت سرگرم رکھا جا رہا ہے لیکن ہم ان کے ناپاک عزائم کو تکمیل ہونے نہیں دیں گے۔ بلوچ طلباء اپنے آئینی حقوق کے حصول کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
پروگرام کے اہتمام پر بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان سمیت جہاں کہیں بلوچ اسٹوڈنٹس موجود ہیں یہ ہماری زمہ داری ہے کہ ہموہاں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو جاری رکھیں گے۔
پروگرام کے آخر میں پنجگور زون کے صدر شاہ زیب بلوچ نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرکے پروگرام کو احتتام کرنے کا اعلان کیا گیا۔