وڈھ میں فریقین 4 دن میں 23 جون کی پوزیشن پر جائیں، بصورت دیگر سیکورٹی ادارے دونوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کرینگے۔
نگران وزیراعظم اور آرمی چیف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی میں اجلاس میں طے پایا کہ وڈھ فریقین چار دن کے اندر 23 جون کی پوزیشن پر واپس چلے جائیں، بصورتِ دیگر سکیورٹی ادارے دونوں کیخلاف کارروائی کریں گے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر اکثر سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ریاستی اداروں کے مطلق یہ کہتے ہیں کہ شفیق مینگل کو ریاستی سرپرستی حاصل ہے۔اور شفیق مینگل ریاستی سرپرستی میں ڈیتھ اسکواڈ بھی چلاتے ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر کچھ تصاویر میں دیکھا بھی جاسکتا ہے کہ شفیق مینگل ریاستی اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ بھیٹے ہیں۔