کوہلو:
بلوچستان کے ضلع کوہلو کا سرسبز و شاداب علاقہ کوہ جاندران پانچ دنوں سے آگ کی لپیٹ میں ہے مگر انتظامیہ اس تمام مسئلہ سے غیر جانبدار اور بے خبر ہے۔ سر سبز جنگلات آگ میں جل رہے ہیں مگر انتظامیہ آگ پر قابو پانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھا رہی۔ علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ آگ کو بجھا کر قیمتی جنگلات کو جلنے سے بچایا جائے-