لسبیلہ:
لسبیلہ میں قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور موٹرسائیکل کے درمیاں ٹکر کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق دو زخمی۔ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کے روز نال سے حب آنے والی مسافر ویگن وندر کے قریب سامنے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرا کر سڑک سے اتر گئی حادثے میں موٹرسائیکل سوار دونوں بھائی علی محمد اور عالم داد اور ویگن ڈرائیور عبدالسلام موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے جنکو آر ایچ سی وندر منتقل کردیا گیا ہے۔