کوئٹہ:
بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے اہم ملاقات۔
جمیعت علمااسلام کے ترجمان کے مطابق سردار اختر جان مینگل کی اسلام آباد میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماوں میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
نگران سیٹ اپ ،آئندہ انتخابات سمیت خطہ اور بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔