بلوچستان ہائی کورٹ نے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کی مدت میں توسیع کوکالعدم قرار دے دیا۔
عدالت نے سبی یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر علی نواز کی پٹیشن پر فیصلہ سنادیا۔
سابق وائس چانسلر سبی یونیورسٹی علی نواز نے خضدار یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے میں توسیع کو جواز بناکر منصب حاصل کرنے کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا۔چیف جسٹس آف ہائیکورٹ بلوچستان جسٹس نعیم اختر افغان نے محفوظ فیصلے کو سناتے ہوئے خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے کی مدت میں توسیع کو کالعدم قرار دے دیا۔
ڈاکٹر احسان اللہ کاکڑ کو مارچ 2022 میں عہدے کی مدت میں توسیع ملی تھی۔
عدالت کے فیصلے کے بعد پرو وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی ڈاکٹر سہراب بزنجو بطور قائمقام وائس چانسلر خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی کا عہدہ سنبھالیں گے۔