:کوئٹہ
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر وسابق وزیر اعلیٰ بلو چستان ڈاکٹر عبد الما لک بلو چ نے کہا ہے کہ ریکوڈک پر حکمرانوں کی نظریں لگی ہو ئی ہیں عوام کے استحصال کے منصوبے کی بھر پور مزاحمت کریں گے ملک شدید معا شی سیا سی استحصا لی بد نظمی سے دو چار ہے۔
انہوں نے کہا حکمرانوں کو عوام کی تکلیف اور مشکلات کا کوئی احساس نہیں موجودہ حکمرانوں کے پاس چیلنجوں کا مقابلے کر نے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوروز قلات یونٹ کی جانب سے اپنے اعزاز میں دی گئے عصرانے سے خطاب کر تے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہاکہ 21صدی سانس ٹیکنا لو جی کی صد ی ہے دنیاگلو بل ویلج بن چکی ہے لیکن اسکے بر عکس ہماری عوام کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں ہے اور زندگی کی بنیا دی سہولیات سے محروم ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک شدید معا شی سیا سی استحصا لی بد نظمی سے دو چار ہے اسکی بنیا دی وجہ یہ ہے کہ حقیقی سیا سی جما عتوں کے خلاف سا زشیں کر کے مصنوعی اور سلیکٹڈ حکمرانوں کو مسلط کیا گیا اور موجود ہ حکمرانوں کو عوام کی تکلیف اور مشکلات کا کوئی احساس نہیں، مہنگائی آسمان سے با تیں کر رہی ہے عام آدمی نان شبینہ کا محتاج بن چکا ہے لیکن موجود ہ حکمرانوں کے پاس موجودہ چیلنجوں کا مقابلے کر نے کے لئے کوئی حکمت عملی نہیں ہے۔
انہوں نےمزید کہاکہ بلو چستان کی سر زمین قدرتی وسائل کی دولت سے مالا مال اور خود کفیل ہے لیکن انکے وسائل کا استحصال کیا گیا اب انکی نظریں ریکوڈک پر لگی ہو ئی ہیں ،ہم حکمرانوں کے اس منصوبے کی بھر پور مزا حمت کریں گے اور اپنے عوام کے حقوق اور دولت پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے
آخر میں اس نے کہاکہ خاران کی عوام با شعور ہیں قو م دوستی اور فکر ی سیاست کو فروغ دینے مضبو ط سیا سی جماعت عوامی قوت کے بل بو تے پر تبدیلی لا سکتی ہے نہ کہ شخصیت ،فرد یاپینل ہیں یہ صرف وقتی اور مفاد کی سیا ست ہے اور کبھی بھی دائمی نہیں ر ہ سکتی ۔
تقریب میں مرکزی نائب صدر ڈاکٹر اسحاق بلوچ، سابق صوبائی صدر عبد الخالق بلوچ، سینئر رہنماء نوروز قلات کے محمد ہاشم نے بھی خطاب کیا ۔