بلوچستان کے شہر حب میں ماربل سٹی کے قریب مسافر کوچ اور پتھروں سے لدے ٹرک میں تصادم ہوا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق شخص ٹرک کا ڈرائیور بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حادثے کا شکار بس تربت سے کراچی آ رہی تھی کہ حب میں اس کی ٹرک سے ٹکر ہو گئی۔
ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے ٹرک ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا ہے