اطلاع کے مطابق گزشتہ شب نگور کے علاقے ڈنڈار میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک کرولا گاڑی کو روکنے کی کوشش میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون موقع پر جاں بحق اور بچہ سمیت دو افراد افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے تُربت لے جایا گیا۔
گولی لگنے سے جاں بحق خاتون اور زخمیوں کا تعلق آشال نیک محمد بازار سے بتایا جاتا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق گاڑی پر سوار افراد بیماری کے سلسلے میں ڈاکٹر کے پاس ڈنڈار جارہے تھے جنہیں نشانہ بنایا گیا۔