کراچی:
بی ایس او پجار جامعہ کراچی یونٹ کی جانب سے لیکچر پروگرام بعنوان “بی ایس او کی تاریخ” کا انعقاد کیا گیا- لیکچر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے سابق سیکرٹری جنرل زبیر بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی ایس او بلوچ سیاست کی اساس ہے جس نے بلوچ قومی سیاست کے بنیادوں کی تشکیل کی لیکن تنظیم کے قومی کردار کے سامنے بلوچ فرسودہ قبائیلی نظام ہمیشہ رکاوٹ رہی ہے۔ تمام تر رکاوٹوں کے باوجود بی ایس او نصف صدی سے بلوچ قومی سیاست اور بلوچ سماج میں ایک منظم تنظیم کی حیثیت میں موجود ہے۔ جس نے بلوچ قومی تحریک کے لیے کیڈر سازی کرکے ان کی زہنی فکری اور نظریاتی کرتی رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے نوجوانوں کی قومی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے قومی تنظیم کی بڑوھوتری اور ردوم کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں۔ تنظیم سازی اور ادارہ سازی پر زور دیں۔ آج کے نوجوان کل کے معمار ہیں۔ کسی سماج میں نوجوان بنیادی حیثیت ومقام رکھتے ہیں اس لیے یہ ذمہ داری بی ایس او کے دوستوں کی ہے کہ بی ایس او کے شاندار ماضی کے روایت کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچ قومی و وطنی سیاست میں اپنا کردار اور عمل ادا کرتے رہیں۔ سوال جواب کے سیشن کے بعد بی ایس او کے مرکزی کمیٹی کے ممبر ظریف دشتی بلوچ اور جامعہ کراچی کے یونٹ سکریٹری سلمان بلوچ نے شرکا کا شکریہ ادا کیا۔