بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ سولہ جون کو پیش کیا جائے گا،بجٹ کا مجموعی حجم 700سو ارب سے زائد تک ہونے کا امکان ہے،آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آمدنی کاتخمینہ 529ارب 32کروڑ روپے ہے،بجٹ کا خسارہ 150ارب سے زائد ہونے کا امکان ہے۔گورنر بلوچستان نے صوبائی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جمعہ کی شام چار بجے طلب کرلیا ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ انجنئیر زمرک خان اچکزئی جمعہ کو آئندہ مالی کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے،،، اس سے قبل وزیر اعلی بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی،،محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق بلوچستان کے 2023-24کے بجٹ کا حجم 7 سو ارب سے زائد ہوگا جبکہ بجٹ خسارے ڈیڈھ سو ارب روپے سے زائد ہونے کا امکان ہے،محکمہ خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے دوران ترقیاتی بجٹ 200ارب روپے کے لگ بھگ ہونے کا امکان ہے ۔
مختلف محکموں میں پانچ ہزار سے زائد ملازمتیں فراہم کرنے اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں وفاق کی طرز پر اضافے کی تجویز ہے، محکمہ خزانہ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے بلوچستان کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل اوردیگرذرائع سیآمدن کا تخمینہ 413ارب روپیملیں گے جبکہ اپنے وسائل سے آمدنی کا تخمینہ 60اراب32کروڑ روپیہے۔غیرترقیاتی اخراجات کاتخمینہ 357ارب 16کروڑ روپے ہے آئندہ بجٹ میں تعلیم کیلئے نوے ارب روپے،امن وامان کیلئے 60ارب روپے جبکہ صحت کیلئے 50ارب روپے رکھے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔