محکمہ کسٹم نے یکم مارچ سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔
ترجمان کسٹم کے مطابق کریک ڈاؤن کوئٹہ شہر مضافات سمیت پاک افغان سرحد تک کیا جائے گا، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں ملوث شو روم مالکان موقع پر گاڑی میں سوار ڈرائیور کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
حکام کے مطابق نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن وفاقی وزارت داخلہ، محتسب کی ہدایت پر کیا جائے گا، اس دوران پولیس، ایف سی اور لیویز سمیت ضلعی انتظامیہ کی مدد حاصل ہوگی۔
Courtesy: SAMAA