حکومت بلو چستان نے صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈویژنل کمشنر کی نگرانی میں لا پتہ افراد کے حوالے سے سیل سہولت مراکز قائم کر دئے۔
زرائع کے مطابق حکومت بلوچستان کے محکمہ داخلہ و قبائلی امور کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں ڈویژنل کمشنر کی نگرانی میں لا پتہ افراد کے حوالے سے سیل سہولت مراکز قائم کر دئے سہولت مرکز عوامی رائے عامہ کے حصول کے ساتھ ساتھ شکایات پر مبنی درخواستوں کی وصولی کرینگے۔
درخواستیں وزارت داخلہ کے مرکزی سیل اور صوبائی محکمہ داخلہ کو بھی ارسال کی جائیں گی۔
عوامی شعور و آگاہی کے لئے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ موثر تشہیر بھی یقینی بنائی جائے گی۔