میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب کی انتظامیہ کی ہٹ دھرمی ، مریضوں کیلئے ادویات اور سہولیات فراہم نہ کرنے ،ڈاکٹرز کو بلاجواز تنگ کرنے اور ہسپتال میں کرپشن کا بازار گرم کرنے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کا صبح 8 سے 10 بجے تک ٹوکن ہڑتال ۔
ترجمان ینگ ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ژوب کی ادویات میں خوردبرد کرنے ، ادویات کی مد میں کرپشن کرنے اور ڈاکٹروں کو بلا وجہ مختلف ہتھکنڈوں سے تنگ کرنے کا کئی بار اعلی حکام کو آگاہ کرچکے ہیں اور انکے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کرچکے ہیں ، مگر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کہا کہ اعلی حکام کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر فورا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی نہ کی گئی تو احتجاج کا دائرہ پورے صوبے تک پھیلا دیں گے