حکومت کی جانب سے ہمسایہ ملک ایران اور افغانستان سے پیاز سمیت دیگر سبزیوں کی درآمد کیخلاف بلوچستان کے زمیندار سراپا احتجاج بن گئے،اگر حکومت نے اس ناروافیصلے کو جلد واپس نہیں لیا تو کانک،پنجپائی،کردگاپ سمیت بلوچستان کے زمیندار جلد شاہراہوں کو بلاک کرکے احتجاج کرینگے،کیونکہ بلوچستان کے زمینداروں کا دارومدار پیاز کی فصل پر ہیں جب پیاز باہر سے درآمد کیا جائیگا تو صوبے کے زمینداروں کے فصل کھوڑیوں کے دام بک جاتے ہیں،بلوچستان کے زمیندار جن کی بیشتر فصل سیلاب کے نظر ہوچکے ہیں اب بھی اگر حکومت نے اپنے اس ناروفیصلے کو واپس نہیں لیا تو اس کیخلاف سخت احتجاج کیا جائیگا،اس حوالے سے جلد زمیندار ایکشن کمیٹی کی اجلاس بلایا جائیگا،جس میں تمام شاہراہوں کو احتجاجابلاک کیا جائیگا،جب تک حکومت اس ناروا فیصلے کو واپس نہیں لیتا اس وقت تک یہ احتجاج جاری رہے گا،زمینداروں کے مطابق حکومت پیاز کی بجائے کھاد،چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش منگوائے تاکہ انکی قلت دور ہوں۔
تاج محمد سرپرہ کی فیملی کی جانب سے لندن میں ٹین ڈاوننگ اسٹریٹ پر مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین نے تاج محمد سرپرہ سمیت تمام لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا۔