کراچی:
آمد اطلاعات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی، ایس آر اے نے ذمے داری قبول کرلی۔
کراچی کے ناردرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بم دھماکے کا نشانہ سی ٹی ڈی انٹیلی جنس کی موبائل تھی۔ بم موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کی مدد سے چلایا گیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق پولیس موبائل کالعدم ٹی ٹی پی کی اطلاع پر علاقے میں تھی، سی ٹی ڈی ٹیم علاقے میں خفیہ مشن پر کام کررہی تھی۔دھماکے میں پولیس موبائل کو بھی نقصان پہنچا تاہم واقعہ کے بعد مزید نفری طلب کرلی گئی۔
علاوہ ازیں کراچی میں سی ٹی ڈی موبائل پر ریموٹ کنٹرول ڈیوائس بم حملے کی ذمے داری سندھو دیش ریولیشنری آرمی (ایس آر اے) نے قبول کرلی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.