اسلام آباد:
لودھراں میں گداگر خاتون سے اجتماعی زیادتی۔ میڈیکل رپورٹ مثبت آنے پر 5 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کو 12 جولائی کو اغوا کیا گیا تھا جس کے بعد 5 ملزمان اگلے 10 روز تک گداگر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
لودھراں پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوجانے کے بعد 3 نامزد اور 2 نامعلوم ملزمان کیخلاف زیادتی اور اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب سرگودھا پولیس نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال سے نومولود کو اغوا کرنے والی خاتون سمیت دو خواتین کو گرفتار کرلیا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او سرگودھا کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمہ نے 6 روز قبل ڈی ایچ کیو اسپتال سے نومولود کو اغوا کیا تھا جسے بازیاب کرالیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزمہ کی دوسری شادی تھی اس نے اولاد نہ ہونے پر نومولود کو اغوا کیا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.