شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں حملے میں 11 افراد ہلاک ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر ریحان گل کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک گاڑی کو باردوری مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 11 مزدور ہلاک ہوگئے۔
حکام نے بتایاکہ گاڑی میں 13 مزدور سوار تھے، دھماکے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے، جبکہ ہلاک افراد کی لاشوں اور زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا۔
حکام کا کہنا ہےکہ ہلاک افرادکا تعلق جنوبی وزیرستان کی تحصیل مکین اور وانا سے تھا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.