وفاقی وزیر خزانہ پاکستان اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بلوچستان کے لئے 8.78 ارب روپے مل چکے ہیں، 2022-23 سے این ایف سی ایوارڈ کا حصہ معمول کے مطابق مل رہا ہے 30 جون کو 7 ارب ورپے بھی جاری کر دیئے گئے ہیں، بلوچستان کے 12 ارب روپے زیر التوا ہیں، پی پی ایل کے ساتھ 13 جون کو اجلاس ہوا، یہ 12 ارب روپے بلوچستان کو دلوانا میری ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا چین نے پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، بیرونی قرضوں کی تمام ادائیگیوں کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم ہو چکے ہیں، ملکی ذخائر 14 ارب ڈالر کے قریب پہنچ چکے ہیںِ ان کو مزید بہتر بنا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین نے گزشتہ عرصہ میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ ذرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے جانے کے لئے کوشاں ہیں، ورلڈ بینک سے ستمبر میں 450 ملین ڈالر کا قرضہ ملے گا ایشیائی ترقیاتی بینک سے 300 ملین ڈالر جلد ملیں گے
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.