دہلی:
کیفی خلیل کے اس گیت کی مقبولیت نے دیگر گلوکاروں کو بھی اس گانے کو اپنی آواز میں گانے پر مجبور کیا جن میں پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور ڈچ گلوکارہ ایما ہیسٹرز نمایاں ہیں۔
اس کے بعد کہانی سنو کے سحر نے بھارتی گلوکاروں کو جکڑا، آیوشمان کھرانا اور جوبین نوٹیال نے اپنی آواز میں کہانی سنو مداحوں کی سماعتوں کی نذر کیا۔
پھر سوشل میڈیا پر مشہور ایک اور موسیقار و گلوکار چاہت فتح علی خان نے بھی اس گانے پر طبع آزمائی کی اور اس گانے کا اپنا ورژن پیش کیا جس کے بعد کہانی سنو کے مداحوں نے کافی ناراضی کا اظہا بھی کیا۔
ان دنوں ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں بھارتی ریاست مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون گلوکارہ لائیو کنسرٹ میں کیفی خلیل کا گانا کہانی سنو گنگنا رہی ہیں۔
A Bangladeshi singer singing Kahani Suno 🇧🇩🇵🇰❤️pic.twitter.com/4qhVtRxGR5
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 2, 2023
اطلاعات کے مطابق گلوکارہ کا نام انکیتا بھٹا چاریہ ہے اور یہ بھارتی رئیلٹی کی فاتح رہ چکی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.