بلوچستان کے علاقے مچھ میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس نکالنے والی کمپنی کیلئے کام کرنے والے گاڑی اور روڈ بنانے والے ایک گاڑی کو نظر آتش کردیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ آج بروز ہفتہ شام 5 بجے کے قریب مچھ میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے مچھ میں گیس نکالنے والی کمپنی کیلئے پانی لے جانے والے ایک ٹینکر اور روڈ بنانے والے بلڈوزر کو نظر آتش کردیااور موجود دوسرے مشنری کو فائرنگ کرکے ناکارہ بنا دیا ہے ۔
واضح رہے کہ بلوچستان میں ایسے واقعات کی ذمہ داری ماضی میں بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیموں کی جانب سے قبول کیے جاتے رہے ہیں تاہم مذکورہ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.