بلوچستان میں سیلاب قیامت برپاکرگزرگیا حکومت نے 8 ارب روپے خرچ کردیے، وزیراعلیٰ فنڈ میں ایک ارب جمع ہوئے،متاثرین تاحال نہ بس سکے
ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کے اب تک 8 ارب روپے سے زائد کی رقم کا اجراء کیا ہے جس میں پی ڈی ایم اے کے لئے تین ارب 57کروڑ، زراعت کے شعبے کی بحالی کے ڈھائی ارب روپے، آبپاشی کیلئے 99کروڑ روپے، مواصلات و تعمیرات کے لیے ستر کروڑ روپے، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے لیے 71کروڑ ستر لاکھ روپے، بلدیات کے لیے گیارہ کروڑ روپے اور صحت کے شعبے کے لیے دس کروڑ روپے فلڈ سرگرمیوں کے لئے ریلیز کئے گئے ہیں۔
اسی طرح حکومت بلوچستان کے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی کے لیے قائم کردہ امدادی فنڈ میں 1 ارب روپے سے زائد کی رقم جمع ہوئی ہے جو متاثرہ علاقوں میں امداد و بحالی کے کاموں پر خرچ کی جائے گی۔
جبکہ دوسری جانب سیلاب متاثرین سرد موسم شروع ہونے کے باعث کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں آٹھ ارب انہیں ایک چھیتڑا تک نہیں دلاسکا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.