پنجگور:
پنجگور نرسنگ کالج کی طالبات نے کالج میں اساتذہ کی کمی ہاسٹل کی سہولت نہ ہونے اور اسکالرشپس کی عدم فراہمی پر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت حکومت بلوچستان سے نرسنگ کالج کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ کالج میں ٹیچروں کی کمی کی وجہ سے انکا تعلیمی سال ضائع ہورہی ہے ۔
اور وہ کالج میں صرف وقت گزاری کے لیے آتے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ کالج کے مسائل پر ہم نے کئی بار احتجاج کرکے متعلقہ زمہ داروں کو مشکلات سے آگاہ کیا اور انکی جانب سے بارہا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی گئی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ معاملات کو جوں کے توں ردی کی نظر کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ کالج میں جو دو ٹیچرز کو پوسٹ کیاگیا تھا وہ صرف جوائنگ کی حد تک کالج میں نظر آئے اسکے بعد انکا کوئی اتا پتا نہیں ہے کہ وہ کہاں رفو چکر ہوگئے ۔
انہوں نے کہا کہ مجبوراً ہم نے اپنے خرچے پر ٹیچرز رکھے ہیں اگر ہمیں اسکالرشپس کے پیسے دیئے جاتے تو انہی پیسوں سے ہم ان ٹیچرز کو سلریاں دیتے ۔
انہوں نے کہا کہ ٹیچروں کی کمی کے ساتھ ہاسٹل کا مسئلہ بھی ہے باہر سے آئے ہوئے طالبات کو مشکلات کا سامنا ہے طالبات نے مزید کہا کہ نرسنگ کا شعبہ ہیلتھ میں انتہاہی اہمیت رکھتا ہے اگر نرسنگ کی طالبات کو صرف وقت گزاری کے لئے داخلہ دیا جاتا ہے تو پھر وہ کیسے اس مشکل کورس کو پاس کرسکیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم پڑھنا اور سیکھنا چاہتے ہیں محکمہ صحت انکے مسائل پر توجہ دے ایسا نہ ہو کہ وہ سڑکوں پر آکر احتجاج کرنے پر مجبور ہوں ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.