صوبائی وزیر آبپاشی حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ سیلاب نے جہاں دیگر شعبوں کو متاثر کیا وہیں پر ایریگیشن کے انفرااسٹرکچر کو بھی بہت تباہ کرکے محکمے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا وقت ہے مگر چند ناتجربہ کار سیاستدان ایک بوری راشن پر اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کی کوشش کررہے ہیں یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ سیلاب متاثرین کی مدد اور ان کی بحالی کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرہ اضلاع میں انتظامیہ کی جانب سے سروے کا عمل چند دنوں میں مکمل کرکے صوبائی حکومت کو موصول ہونے پر ان کی بحالی اور گھروں کی مد میں متاثرین کو امدادی گرانٹ ملنا شروع ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن ریلیف کا سلسلہ جاری ہے راستے نہ ہونے کی وجہ سے کئی علاقوں میں ریلیف کا سلسلہ شروع نہیں ہوسکا تھا اب راستے بن گئے ہیں اور ریلیف کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سیلاب متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑے گی ان کی ہرممکن امداد کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے جلد ہی زمینداروں اور کسانوں کو سبسڈی پر بیج اور کھاد بھی فراہم کرنے کا عمل شروع ہو جائے گا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.