دالبندین میں ماسٹر پلان کے تحت بننے والی مسجد کے مینار سے اینٹ گرنے سے اسکول کے کم عمر طلباءفرحان کی ہلاکت اور الیاس کے زخمی ہونے پر اساتذہ تنظیموں کی جانب سے ضلع بھر کے تمام تعلیمی ادارےاحتجاجا بند کردئیے گئے۔
ڈپٹی کمشنر چاغی احسن جان بلوچ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی، جو ایک ہفتے میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کریگی۔
کمیٹی رپورٹ پیش کرنے کے بعد ٹرمینل ایکٹ کے تحت متعلقہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
بعدازاں ہڑتال ختم کردی گئی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.