نامعلوم مسلح افراد ضلع گوادر کی کاروباری شخصیت مراد جان عثمان کو گھر کے سامنے سے اغوا کرکے لے گئے۔ فیملی ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد پسنی کے کاروباری شخصیت مرادجان عثمان کو اس کے گھر کے سامنے اغوا کرکے لے گئے۔فیملی ذرائع کے مطابق مسلح افراد سادہ لباس میں ملبوس تھے اور گھر کے سامنے سے زور زبردستی گاڑی میں ڈال کر چلے گئے۔
مراد جان عثمان کے اغواء کے خلاف ببرشور کے مکینوں نے احتجاجا پسنی زیروپوائنٹ کو بند کردیا ہے، سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والی ٹریفک متاثرہوگئی ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.