بی ایس او تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس کاانعقاد،کرم خان بلوچ صدر،شئے فرازجنرل سیکریٹری منتخب کرلئے گئے بی ایس او تربت زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل صدر بالاچ طاہر منعقد ہوا جس کے مہمانِ خاص بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ اور اعزازی مہمان کریم شمبے بلوچ تھے۔
شہدا کی یاد میں دومنٹ کی خاموشی سے اجلاس کی شروعات کی گئی جس میں تنظیمی امور، علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال، بلوچ طلبا سیاست کی موجودہ ہیئت سمیت دیگر ایجنڈے زیر بحث رہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او کے مرکزی سیکریٹری جنرل ماما عظیم بلوچ نے کیچ سمیت دیگر علاقوں میں تنظیمی سرگرمیوں پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ کسی بھی انقلابی تنظیم کیلئے تعمیری تنقیدانتہائی اہمیت کا حامل شئے ہے۔بی ایس اوکے کارکن اپنے اندر قوت برداشت اور شعوری جستجوکا عنصر پیدا کرکے ہی تنظیم کی فعالیت میں کردار عطاکرسکتے ہیں۔
سینٹرل کمیٹی کے ممبر کریم شمبے بلوچ نے کہا کہ تنظیم کے مخلص اور نظریاتی دوستوں کی قربانیوں سے تنظیم کیچ میں فعال کردار ادا کر رہا ہے سینئر رہنماء فیصل رحیم نے کہا کہ ہم اپنے نظریاتی کارکنوں کی جدوجھد کو سراہتے ہیں دن رات کی محنت اور لگن نے کیچ کی فعال ترین تنظیم کی حیثیت حاصل ہے۔
بعدازاں زونل کابینہ کی چناؤ کے لیے تین رکنی الیکشن کمیٹی تشکیل دی گی جس کے سربراہ ماما عظیم بلوچ، ممبران وسیم سلیم اور فیصل رحیم تھے۔ کاغزات نامزدگی جمع کرنے کے بعد زونل کابینہ کے انتخابات عمل میں لائے گئے جس کے تحت کرم خان بلوچ زونل صدر، فہد رشید سین سینئر نائب صدر، شے مزار جونئیر نائب صدر، جنرل سیکریٹری شے فراز، سینئر جوائنٹ سیکریٹری کینگی ندیم، جونئیر جوائنٹ سیکریٹری احمد حبیب، انفارمشین سیکریٹری یوسف داد منتخب ہوگئے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.