کوئٹہ میں سریاب ڈگری کالج کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں پولیس موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔
کوئٹہ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر ڈگری کالج کے قریب واپڈا گریڈ ہاسٹل کے سامنے دھماکے میں پولیس موبائل کو نشانہ بنایا گیا ہے، دھماکے سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سریاب تھانے کے اہلکار کے مطابق پولیس موبائل چیکنگ پوائنٹ کی طرف جارہی تھی کہ اس دوران سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم پولیس موبائل میں سوار ڈرائیور اور گن مین محفوظ رہے۔
صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء لانگو نے سریاب روڈ کلی بنگلزئی کے قریب بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
انہوں نے کوئٹہ شہر میں داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ کی جائے ہدایت کردی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.