کوئٹہ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ عظیم بلوچ رہبر بزرگ سیاستدان راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی پہلی برسی عقیدت و احترام کے ساتھ 2 ستمبر کو منائی جائیگی جبکہ مرکزی جلسہ عام وڈھ میں منعقد ہو گا جس میں عظیم بلوچ رہبر کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جائیگا تمام اَضلاع کے عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2ستمبر کو اپنے اپنے اَضلاع میں بھی تعزیتی ریفرنسز منعقد کرائیں اور مرکزی جلسہ عام جو وڈھ میں منعقد ہو گا اس میں بھی اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور اپنی تیاریاں ابھی سے شروع کر دیں بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر کی سیاسی قیادت کو برسی میں شرکت کی دعوت دی جائیگی اس حوالے سے دو کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ایک کمیٹی آغا حسن بلوچ کی سربراہی میں بنائی گئی ہے جس میں قاسم رونجھو ‘ حاجی ہاشم نوتیزئی بھی ہوں گے جو قومی سطح کی سیاسی جماعتوں ‘ اہل قلم ،دانشور ، صحافیوں کو جلسے میں شرکت دعوت دے گی جبکہ بلوچستان کی سطح پر بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ملک نصیر احمد شاہوانی ہوں گے ممبران اختر حسین لانگو ‘ احمد نواز بلوچ ‘ غلام نبی مری ہوں گے جو صوبائی سطح پر سیاسی جماعتوں سمیت تمام طبقہ فکر کو شرکت کی دعوت دے گی بیان میں کہا گیا ہے کہ ضلعی صدور ‘ جنرل سیکرٹریز ‘ آرگنائزر ‘ ڈپٹی آرگنائزر بھی 2ستمبر کو تعزیتی ریفرنس کا انعقاد یقینی بنائیں گے وڈھ کے قریبی اَضلاع سمیت جو جلسے میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی سے اپنی تیاریاں شروع کردیں جلسہ عام 2ستمبر صبح 10بجے منعقد کیا جائیگا اس کے بعد لنگر تقسیم کی جائیگی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.