بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی صدر واجہ میجر جمیل احمد دشتی کے قاسم دشتی ہاؤس میں منعقد ہوا.جس کے مہمان خاص بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری میر ہاہڑ جمیل دشتی تھے جبکہ اعزازی مہمانانان سی ای سی ممبر واجہ حمل بلوچ اور واجہ قاسم دشتی تھے.اجلاس میں بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے سینئر نائب صدر واجہ شئے نزیر احمد، جونئیر نائب صدر حاجی عبدالعزیز، ڈپٹی سیکرٹری نصیر احمد بگی، جوائنٹ سیکرٹری معیار دشتی، انفارمیشن سیکٹری شئے ریاض احمد، پروفیشنل سیکرٹری نزیر احمد ایڈووکیٹ اور کسان سیکرٹری منظور رئیس بھی موجود تھے۔
اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کارکردگی ، تنظیمی امور اور امن و امان کی مخدوش صورتحال پر سیر حاصل بحث کیاگیا.اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں ضلع کی سطح پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ورکروں کی جدوجہد کو سراہتے ہوئے عوام الناس کا شکریہ ادا کیا گیا اور امید ظاہر کی گئی ہے کہ کیچ کے باشعور عوام مستقبل میں اس سے بڑھ کر اپنے اعتماد کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کو کامیابی سے ہمکنار کریں گے.اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاگہاہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین ہے ، بجائے لاپتہ افراد کو بازیاب کرنے اور اہم مسئلے کو حل کرنے کے لاپتہ کرنے کے سلسلے میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔انسانی حقوق کی پاسداری ریاست کی اولین زمہ داری ہے ایسے واقعات سے نفرتوں میں مزید اضافہ ہوا۔اجلاس میں تنظیمی امور پر بحث کرتے ہوئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ناصر آباد سے بلوچی بازار تک ایک تحصیل ہوگا جبکہ تمپ اور مند کو ایک تحصیل بنایا جاۓ گا اور جلد آرگنائزینگ کمیٹی تشکیل دی جائے گی. اجلاس میں تمام تحصیلوں کے آرگنائزنگ باڈیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دو مہینے کے اندر تحصیل کونسل اجلاس بلانے کا اہتمام کریں
اجلاس کے آخر میں پانچ رکنی مزاکراتی کمیٹی میجر جمیل احمد دشتی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی جس کے ارکان میر باہڑ جمیل دشتی، ڈاکٹر عبدالغفور بلوچ، واجہ حمل اورواجہ قاسم دشتی ہونگے جو تربت میونسپل کارپوریشن کی سطح پر اور میونسپل کمیٹیز اور ڈسٹرکٹ الیکشن پر مزاکرات کرنے میں با اختیار ہوگا۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.