کمشنر مکران اور جسٹس فار شہید دادجان یکجہتی کمیٹی، آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی کے درمیان مزاکرات کمیٹی نے احتجاج ختم کرنے کے لیے دس نکات پیش کردیئے جن پر فریقین نے اتفاق کیا- شہید دادجان فارجسٹس کمیٹی سول سوسائٹی اور ال پارٹیز نے 10 روز سے جاری دھرنا ختم کرکے سی پیک روڑ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا- کمشنر مکران نے ڈپٹی کمشنر ایس پی پولیس اے سی پنجگور اے سی گوارگو کے ہمراہ دھرنے کے مقام پر آکر مطالبات کی منظوری کا اعلان کیا-
تفصیلات کے مطابق کمشنر مکران شبیراحمد مینگل کی سربراہی میں جسٹس فار شہید دادجان کمیٹی کے درمیان ڈی سی آفس پنجگور میں مزاکرات ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق ساسولی، ایس پی پولیس عنایت اللہ بنگلزئی اے سی پنجگور امجد حسین سومرو اے سی گوارگو برکت بلوچ رسالدار میجر صابر علی گچکی شریک ہوئے- جسٹس فار شہید دادجان کمیٹی اور ال پارٹیز کی طرف سے حافظ محمد اعظم بلوچ، میر نزیر احمد، کفایت اللہ بلوچ، نوراحمد بلوچ، حاجی عبدالغفار شمبے زئی، حاجی خلیل احمد دہانی حاجی عبدالعزیز حاجی صالح محمد میر سلیمان سدوزئی زبیرایوب سجاد عنایت اصف مجید حاجی افتخار ملا فرہاد اشرف ساگر حاجی محمد ایوب شمبے زئی عبدالباقی بلوچ عبدالشکور رئیس نورالزمان لعل دوست شعیب شامل تھے-
جسٹس فار شہید داد جان کمیٹی نے کمشنر مکران شبیراحمد مینگل کو اپنے دس نکات پر مشتمل تحریری ڈرافت پیش کیا جن میں شہید دادجان کے قاتلوں کی ایک ہفتے کے اندر گرفتاری، جے آئی ٹی رپورٹ پبلک کرنا، دادجان بلوچ کو سرکاری سطح پر شہید قراردے کر فیملی کے افراد کو تحفظ فراہم کرنا مسلح جہتوں سے اسلحہ واپس لینا، لاپتہ افراد کو بازیاب کرانا، شہید جلیل احمد اور دیگر کے قاتلوں کی گرفتاری ،نوگوایریاز کا خاتمہ منشیات کے اڈوں کے خلاف کریک ڈاون، سراوان خدابادان میں پولیس لیویز کے مشترکہ ناکے اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری شامل ہے کمشنر مکران شبیراحمد مینگل نے کمیٹی سے کہا کہ پولیس اور لیویز کی زمہ داری ہے کہ وہ مجرموں کو گرفتار کرکے عوام کے جان ومال کا تحفظ کرے دادجان بلوچ کے قتل کے واقعہ پر کام ہورہا ہے قاتل جلد قانون کی گرفت میں ہونگے کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں ہے مجرموں کے خلاف قانون خود ہی راستہ بناتا ہے پنجگور کے علمائے کرام امن کمیٹی لوگوں میں جاری رنچشوں کے خاتمے کے لیے بھی اپنا کردار ادا کریں ہم اس وقت امن کی چھتری تلے سانس لے سکیں گے جب ہمارے آپسی معاملات ٹھیک ہونگے-
کمشنر مکران نے کہا کہ آج سے پنجگور میں کوئی نوگو ایریا نہیں ہوگا جس کو رہنا ہے شرافت اور امن سے رہے جو اسلحہ کے ساتھ گھومنا چاہتا ہے تو اس کے لیے پنجگور میں کوئی جگہ نہیں ہوگا اس کی بھلائی اسی میں ہے کہ وہ پنجگور شہرچھوڑ کر چلا جائے قانون کی عملداری کو چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- مسنگ پرسن کے حوالے سے بھی متعلقہ فورم میں بات کریں گے جو لوگ زمینوں پر قبضہ کررہے ہیں انکے خلاف موثر کارروائی کرکے تمام انکروچمنٹ کو ہٹا دیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ عوام اور انتظامیہ جب ایک پیج پر ہونگے تب شرپسند عناصر کا قلع قمع ہوسکے گا قانون کو کمزور سمجھنے والے غلطی پر ہیں کمشنر مکران نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لارہے ہیں
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.