پنجگور خدابادان کے رہائشی مشہور فٹبالر شہید داد جان عنایت کے قتل اور شہر میں بڑھتی ہوئی ٹاگٹ کلنگ اور بدامنی کے خلاف آل پارٹیز، شہری ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کی اپیل پر شہر بھر میں شٹرڈان ہڑتال کی گئی۔ تمام کاروباری مراکز، بینک اور بازار بند رہے۔ سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول سے کم رہی جبکہ شہر میں کسی ناخو شگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار گشت کرتے رہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینے پنجگور خدابادان مواچ بازار میں نامعلوم مسلح افراد نے نوجوان فٹبالر داد جان عنایت کو فائرنگ کر کے شہید کردیا تھا۔ اس واقعہ کے خلاف انکے اہل خانہ سمیت پنجگور کے عوام سراپا احتجاج ہیں اور داد جان کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے آرہے ہیں-
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.