بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے ایک بار پھر کولواہ میں خواتین سے زیادتی کی شرمناک کوشش کی گئی ہے- بی این ایم کے مطابق مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایف سی صوبیدار کے ایک ماتحت یارو نامی ایف سی اہلکار نے گزشتہ شب ضلع کولواہ ڈنڈار کییچ کے گاؤں ڈل بازار میں ایک گھر میں گھس کر بندوق کی نوک پر خواتین اور بچوں سے زیادتی کی کوشش کی۔ خواتین اور بچوں کی چیخیں سن کر گاؤں کے لوگ وہاں پہنچ گئے اور ایف سی اہلکار کو روکا-
بی این ایم نے اس شرمناک واقعہ کی مذمت کی اور بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی کئی خواتین اس درندگی کا شکار ہوئے ہیں- بلوچ نیشنل موومنٹ کے ترجمان نے عالمی میڈیا اور علاقائی میڈیا سے اپیل کی کہ وہ بلوچستان کو میڈیا بلیک آؤٹ سے نکال کر لائم لائٹ تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ بلوچستان میں بسنے والے عوام کو ریاستی جبر سے نجات دلائی جاسکے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.