بدھ کے روز بی این ایم کے زیر اہتمام لندن میں ھوشاپ میں پاکستانی فورسز کے ہاتھوں نور جان بلوچ کی غیرقانونی گرفتاری، جعلی بے بنیاد ایف آئی آر اور بلوچ طالب علموں کی جبری گمشدگیوں، طلباء کی پروفائلنگ کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ مظاہرین سے بی این ایم کے مرکزی جونیئر جوائنٹ سیکرٹری حسن دوست بلوچ، سنٹرل کمیٹی کے ممبر نیاز بلوچ، مھناز بلوچ اور ماسٹر منظور بلوچ نے خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے خطاب میں ھوشاب بلوچستان میں نور جان بلوچ کی ماروائے قانون گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان بلوچستان میں وہ تمام جنگی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے ، بلوچ چادر و چاردیواری کی پائمالی کرتے ہوئے خواتین کے خلاف جعلی ایف آئی آر درج کرکے ان کو گرفتار کیا جارہا ہے ۔ جو انسانی حقوق اوربین الاقوامی قوانین کے ساتھ انسانیت کی بھی تذلیل ہے۔ مقررین نے کہا آج بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سمیت اقوام متحدہ کو بلوچستان میں مداخلت کرنا چاہیے ۔ کیونکہ آج پاکستان آرمی اور اس کے بنائے ہوئے ڈیتھ اسکواڈ انسانی حقوق کی تمام قوانین کو روند کر سرعام بلوچ نسل کشی میں ملوث ہیں اس لیے اقوام متحدہ کی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ بلوچستان کو ایک جنگ زدہ علاقہ قرار دیے کر مداخلت کرئے ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.