آج کوئٹہ پریس کلب کے سامنے بی ایس او پجار کی جانب سے نوکنڈی اور دالبندین میں نہتے بلوچ محنت کش مزدوری کی فورسز کی جانب سے قتل عام پر احتجاج کیا گیا ۔
بی ایس او پجار کے انفارمیش سیکرٹری شےمرید رشید بلوچ نے کہا کہ بلوچ سرزمین کے معدنیات کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جارہا ہے اور بلوچ نوجوانوں کا قتل عام بھی دونوں ہاتھوں سے کیا جارہا ہے۔
آرگنائزر منصور بلوچ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں نوکنڈی کی دلخراش واقع کی جتنا مذمت کیا جائے کم ہے ۔
معصومہ شاہیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے بلوچوں کو ریکوڈک اور سینڈک کی پچیس فیصد اس سرزمین کی بلوچوں کی مسخ شدہ لاشوں کی شکل میں مل رہا۔
بی ایس او پجارکے صوبائی صدر بابل ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ بی ایس او پجار کی قیادت ہر ظلم وستم کے خلاف ہر پلیٹ فارم میں ریاستی اس جبر کے خلاف آواز بلند کریگا ۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.