:کوئٹہ
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن کے پریذیڈنٹ عبدالمجید کاکڑ، سینئر وائس پریذیڈنٹ واجہ ظہور بلوچ، وائس پرذیڈنٹ راشد رحمن، وائس پریذیڈنٹ قلات زون قاضی حسن ساسولی، وائس پریذیڈنٹ ژوب زون کمال ناصر، جنرل سیکریٹری منظور بنگلزئی، جوائنٹ سیکریٹری صابرہ ارباب، فنانس سیکریٹری عمران کاکڑ، لائبریری سیکریٹری عبدالعزیز اچکزئی بمعہ ایگزیکٹیو کابینہ عبدالمالک مینگل،کلیم اللہ اچکزئی، عبدالرحیم کاکڑ، محمدعاصم، نوربخش بلوچ اور نعیم مری نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں حکومت وقت اور وزیر اعلی بلوچستان کی نا اہلی افسوس کی علامت ہے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے آمریت کا سامراج اپنایا ہے۔ حکومت وقت خواب خرگوش میں سوئی ہے اور عوام کو اللہ کے آسرے پہ چھوڑا ہے۔
انہوں نے کہا صوبے میں روز آئے عوام ماورائے قتل کئے جا رہے ہیں۔ چاغی کے شہریوں نے پرامن احتجاج کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کی ظالمانہ فائرنگ سے قتل کردئیے گئے سیکیورٹی فورسز نے نہ صرف ملک کے آئین کی خلاف ورزی کی اور نہتے عوام پر تشدد بھی کیا۔
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن چاغی عوام کے غم میں برابر کے شریک ہے۔ اور وزیر اعلی بلوچستان سے اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ چاغی کے عوام کو انصاف دلائی جائے۔
انہوں نے بیان کے آخر میں کہا بلوچستان بار کونسل نے سیکیورٹی فورسز کے اس ظلم کے خلاف بلوچستان بھر میں عدالتی کاروائی کا بائیکاٹ کرتے ہیں اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی یشن بار کونسل کے ہڑتال کو سپورٹ کرتی ہیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.