:کیف
یوکرین نے سرحدی علاقے سے ایک میزائل داغا جو روس کے فوجی اڈے کو لگا جس کے نتیجے میں اسلحے کا ذخیرہ تباہ ہوگیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرینی فوج نے روسی فوج کو کئی محاذ پر پیچھے دھکیل دیا ہے۔ سرحدی علاقے سے داغے گئے یوکیرین کی فوج کے میزائل روس میں گرے۔
ان میزائلوں میں سے ایک اپنے ہدف تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ یہ میزائل روسی شہر بلگورود کے فوجی اڈے میں گرا جس سے وہاں کا اسلحہ ڈپو تباہ ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی۔
روس کے فوجی اڈے میں لگی آگ کے شعلوں کو یوکرین کی سرحد سے بھی دیکھا جا سکتا تھا۔
یوکرینی فوج نے روسی فوج کے جانی اور مالی نقصان کا دعویٰ کیا ہے۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.