:نوکنڈی
سیندک پروجیکٹ میں انتظامیہ کی جانب سے کورونا ایس اوپیز کے حوالے سے سخت ترین پابندیوں روزانہ ٹیسٹ لینے ملازمین کو چھ تا آٹھ مہینوں تک چھٹیاں نہ دینے خلاف ایک طرف بلوچ خواتین کا احتجاج جاری جبکہ تو دوسری جانب قرنطینہ سینٹر کیدوسو کے قریب ملازمین اور ٹاون شپ کیسینکڑوں ملازمین سراپااحتجاج ہوگئے.
تفصیلات کیمطابق گزشتہ کئی برسوں سیچائنیز مینجمنٹ کے ہٹ دھرمی اور پاکستانی ملازمین پر سخت پابندیوں اور رویے سے تنگ کرنے کاسلسلہ جاری, کئی ملازمین نے استعفیٰ دیکر ملازمت کوخیرباد کہہ چکے ہیں اب بھی اکثرملازمین کاکہناہے کہ جس طرح کے پابندیاں اور نامناسب رویہ ہمارے ساتھ گذشتہ کئی برسوں سے کی جارہی ہے وہ توقیدیوں کے ساتھ بھی نہیں کی جاتی انکا کہنا ہے کہ کورونا صرف پاکستانی چھوٹے ملازمین کے لئے ہیں چائنیز مینجمنٹ اور پاکستانی افسران کے لئے کوئی ایس او پیز نہیں.
اطلاعات یہ بھی آرہی ہے کہ خواتین جوکہ پروجیکٹ کے قریبی علاقوں سے احتجاج پوائنٹ پرموجودہ ہیں انکے سامنے مقامی معتبرین رکاوٹیں پیداکرکے انھیں احتجاج سے روکنے کی کوشش کررہے ہیں مگر خواتین پیچھے ہٹنے کو تیارنہیں خواتین کا مطالبہ ہے کہ مقامی آبادی کیساتھ سخت ترین پابندیاں ختم کیاجائیں اور بینادی سہولیات کا اقدامات کیاجائیں تاکہ مقامی آبادی چین سے رہے سکیں۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.