محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے کے 33 میں سے صرف 6 اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔
سیکریٹری صحت نور الحق بلوچ کے مطابق صوبے کے 22 اضلاع میں 6 ماہ سے کورونا کا کوئی ٹیسٹ ہی نہیں ہوا۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے 9 اضلاع میں کورونا ٹیسٹنگ لیب قائم کردی ہیں، ایک ماہ میں مزید 5 اضلاع میں کوروناٹیسنگ لیب قائم کردی جائیں گی۔
سیکریٹری صحت بلوچستان نے یہ بھی کہا کہ صوبے میں انسداد کورونا کی نئی ویکسینیشن مہم شروع کررہے ہیں۔
خیال رہے دوسری جانب عوامی سطع پر پہلے بار بار یہ بات سننے کو آیا کہ حکومت بلوچستان و محکمہ صحت بلوچستان میں کرونا وائرس کے مطلق سنجیدہ اقدامات نہیں کررہے ہیں
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.