:کوئٹہ
کاؤنٹر ٹیررزم ڈپارٹمنٹ نے دعویٰ کی ہے کہ کوئٹہ کے مشرقی بائی پاس پر کارروائی کیا فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم داعش کے چھ مشتبہ افراد کو ہلاک کیا اورپانچ فرار ہوگئے
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ان کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم داعش کے مقامی کمانڈر اصغرسمالانی مشرقی بائی پاس پر ایک کمپاؤنڈ میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود ہے جس پر سی ٹی ڈی ٹیم نے ہفتہ کی شب مشرقی بائی پاس کیو ڈی اے گراؤنڈ کے قریب ایک مکان کو گھیرے میں لیا، اسی دوران مکان میں موجود مشتبہ افراد نے سی ٹی ڈی کی ٹیم کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں داعش کے مقامی اہم کمانڈر سمیت چھ اہلکار ہلاک ہوگئے۔
سیکورٹی ذرائع کے مطابق رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چار سے پانچ مشتبہ افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے افرادوں کی نعشیں شناخت کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں ہیں،ذرائع کے مطابق حکومت بلوچستان نے ہلاک ہونے والے داعش کے اہم کمانڈر اصفر سمالانی کے سر کی قیمت 20لاکھ روپے مقرر کی تھی۔
Discover more from Balochistan Affairs
Subscribe to get the latest posts to your email.